آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت آزاد خطہ کی مثالی اور بلا تخصیص تعمیر و ترقی کیلئے شب و روز کام کر رہی ہے ‘اسکے علاوہ وہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے بھی کوشاں ہے

آزاد کشمیر حکومت کے وزیر سول ڈیفنس چوہدری محمد مسعود خالد کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 1 جون 2018 18:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر سول ڈیفنس چوہدری محمد مسعود خالد نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت آزاد خطہ کی مثالی اور بلا تخصیص تعمیر و ترقی کے لیے شب و روز کام کر رہی ہے اور اسکے علاوہ وہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے بھی کوشاں ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا نمائیندگان سے گفتگو کے دوران انہوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا ہے کہ محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبہ جات کو رواں مالی سال میں 30جون سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔

تمام اضلاع میں جاری منصوبوں کے لیے فنڈز واگزار کیے جارہے ہیں اور تصریحات کے مطابق خرچ ہو رہے ہیں ۔ منصوبوں کی تکمیل کے لیے محکمہ پوری قوت اور خصوصی ہدایات پر ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل کے لیے محکمہ پوری قوت اور برق رفتاری سے متحرک ہے ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی خصوصی ہدایات پر ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل میں شفافیت اور خود احتسابی کا نظام موثر بنانے کے لیے تمام ترقیاتی منصوبہ جات کی فہرست ویب سائیٹ پر بھی مہیا کر دی گئی ہے ۔