مقبروں کی بیحرمتی ، فورسز کی زیاتیاں غیر انسانی اور اخلاقیات کے منافی ہیں ، یاسین ملک

کشمیر جل رہا ہے اور کسی کو فکر نہیں ، اجتماع سے خطاب

ہفتہ 2 جون 2018 16:30

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ مقبروں کی بے حرمتی، مخالفین کے گھروں ، باغات اور خاندانوں پر حملے اور گھر والوں کو مکان سمیت جلا ڈالنے کی کوششیں سیاسی قائدین و اراکین کو جیلوں میں ڈال دینا نہ صرف غیر انسانی ہے بلکہ اخلاقیات اور جمہوریت کے اقدار کے منافی ہے اور ایسی کارروائیوں کو محض بزدلانہ ہی قرار دیا جا سکتا ہے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یاسین ملک نے کہا کہ کشمیر جل رہا ہے اور کسی کو کوئی فکر تک لاحق نہیں ہے اور نہ ہی کوئی کشمیریوں کی آواز کی جانب متوجہ ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگ ، جوان ، افواج اور پولیس کے ہاتھوں کٹ رہے ہیں ٹارچر کئے جا رہے ہیں اور بے عزت ہو رہے ہیں تاہم کوئی ان کی آواز سننے والا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہند نواز سیاست کار اور اسمبلی ممبران کا پہلا اور بنیادی کام ہی ان قاتلوں اور ظالموں کو مواخذے سے استثنی فراہم کرنا ہے لیکن اس حقیقت کو جان لینے کے بعد بھی ہم پر یہ فریصہ عائد ہوتا ہے کہ ہم اپنی ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے مستقبل میں ان منافق سیاست کار اور اگلی جماعتوں کے فریب سے دوررتیں اور ان کا ہر سطح پر بائیکاٹ کریں ۔ ۔

متعلقہ عنوان :