مسلم کانفرنس وہ واحد ریاستی جماعت ہے جس نے ہمیشہ کشمیری عوام کی فلاح بہبود کیلئے جنگ لڑی ‘عوام کی خاطر ہر طرح کا نذرانہ پیش کرنے سے کبھی گریز نہیں کرتی ‘سردار عتیق احمد خان کشمیر کے قومی ہیرو ہیں

مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما صاحبزادہ عماد رضا کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 2 جون 2018 20:06

اسلام گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما صاحبزادہ عماد رضا نے کہا کہ مسلم کانفرنس وہ واحد ریاستی جماعت ہے جس نے ہمیشہ کشمیری عوام کی فلاح بہبود کے لیے جنگ لڑی اور عوام کی خاطر ہر طرح کا نذرانہ پیش کرنے سے کبھی گریز نہیں کرتی سردار عتیق احمد خان کشمیر کے قومی ہیرو ہیں‘ مسلم کانفرنس صحیح معنوں میں کشمیریوں کا نمائندگی کرنے والی واحد ریاستی جماعت جس نے کشمیر میں بسنے والے لوگوں کے حقوق کی خاطر قربانیاں دیں اور لوگوں کو بنیادی سہولیات سے استفاد پہنچایا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صاحبزادہ عماد رضا نے کہا کہ مسلم کانفرنس کی ایک تحریک کا نام ہے اور مسلم کانفرنس نے ہمیشہ تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنی جان دینے سے بھی گریز نہیںکیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سردار عتیق احمد خان کشمیر کی ایک پہچان ہیں اور کشمیریوں کی بقاء کے لیے ہمیشہ جنگ لڑی اور کشمیر کی آزاد کے لیے انتھک محنت کی جسکی وجہ سے آج مسئلہ کشمیر حل ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس بھی اس مسئلہ کے حل میں انٹرنیشنل سطح پر اپنا م?قف اپنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔اور مسئلہ کشمیر کی بنیاد ی سطح پرحل کرنے میں کوشاں ہے۔

اٴْنہوں نے کہا کہ دیکھنا چاہتے ہیں اور مسلم کانفرنس کی مضبوطی کے لیے اپنے آپ کو قربان کرنے کو بھی تیار ہیں۔انہوں ںے کہا کہ مسلم کانفرنس وہ واحد ریاستی جماعت ہے جس نے ہمیشہ کشمیری عوام کی فلاح بہبود کے لیے جنگ لڑی اور عوام کی خاطر ہر طرح کا نذرانہ پیش کرنے سے کبھی گریز نہیں کرتی انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس صحیح معنوں میں کشمیریوں کا نمائندگی کرنے والی واحد ریاستی جماعت جس نے کشمیر میں بسنے والے لوگوں کے حقوق کی خاطر قربانیاں دیں اور لوگوں کو بنیادی سہولیات سے استفاد پہنچایا