آزادکشمیر کے آئینی مالیاتی ،خودمختاری مضبوط اور مستحکم پاکستان کے مفاد میں آزادکشمیر اسمبلی نے ایک تاریخ ساز سنگ میل طے کر لیا‘نعمان زرگر کا بیان

اتوار 3 جون 2018 18:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزادکشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر نعمان زرگر نے کہاکہ آزادکشمیر کے آئینی مالیاتی ،خودمختاری مضبوط اور مستحکم پاکستان کے مفاد میں آزادکشمیر اسمبلی نے ایک تاریخ ساز سنگ میل طے کر لیا ایکٹ 74؁ء کے تحت چلنے والے نظام کے تحت کونسل کی شکل میں متوازی حکومت کا کردار ختم کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تیرہویں آئینی ترمیم کی منظوری ستر سالہ تاریخ کا بڑا کارنامہ ہے ۔فاروق حیدر نے ریاستی حکومت کا تشخص بحال کر دیا ۔وفاقی حکومت نے کشمیر کونسل کو ختم کرنے اور آزاد حکومت کو بااختیار بنانے کیلئے آئینی اصلاحات کا پیکج منظور کر لیا ۔وزیراعظم پاکستان ،مسلم لیگ ن پاکستان کی لیڈر شپ اور بالخصوص وزیر اعظم آزادکشمیر اور مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے تمام ممبران اسمبلی ،کارکنان و عہدیداران مبارکباد کے مستحق ہیں ۔