سیکرٹری لوکل گورنمنٹ منصور قادر ڈار نے بدعنوانی اور جعل سازی کے مرتکب سابق عارضی ملازم پراجیکٹ اسسٹنٹ شاہد شریف کے خلاف فوجداری مقدمات کے اندراج کی سفارش پر عملدرآمد کا حکم دیدیا

اتوار 3 جون 2018 18:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) وزرات بلدیات کی ہدایت پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ منصور قادر ڈار نے بدعنوانی اور جعل سازی کے مرتکب سابق عارضی ملازم پراجیکٹ اسسٹنٹ شاہد شریف کے خلاف فوجداری مقدمات کے اندراج کی سفارش پر عملدرآمد کا حکم دے دیا، سیکرٹری نے جملہ ریکارڈ کا تفصیلی ملاحظہ کرنے کے بعد اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ محکمہ کے اندر اتنی کرپشن اور بددیانتی ہوتی رہی انکوائری کمیٹیاں پرچہ درج کرنے کی سفارش کرتی رہیں مگر ڈی جی آفس باالخصوص اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوٹلی نے تاحال کارروائی نہ کی ، سیکرٹری کو بتایا گیا کہ سابق ملازم اپریل 2017؁ء میں کرپشن ثابت ہونے پر برطرف ہوا اور محکمہ نے مدت عارضی ملازمت میں توسیع نہ کی اس عرصہ میں اس نے عدالت العالیہ سے حکم امتناعی لے رکھا تھا جو کہ موجودہ سال 2017؁ء اپریل کورٹ خارج کے بعد از خود ختم ہو گیا عارضی مدت شاہد شریف پراجیکٹ لیڈر بھی رہا حالانکہ لوکل گورنمنٹ دستور عمل کے تحت وہ ایسا نہیں کر سکتا تھا اور اس دوران مذکور نے کرپشن بھی کی جس کے ثبوت محکمہ کے پاس موجود ہیں مذکورہ شخص ہر وقت اعلیٰ سیاسی اور عدالتی شخصیات کا نام استعمال کرتا ہے علاوہ ازیں عدالتی احکامات کی غلط تشریح اور دھوکہ دیہی کے ذریعہ سابق ملازم نے اے ڈی کوٹلی اور ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر کوٹلی کو بھی ماموں بنا دیا چند روز قبل عدالتی حکم کی سراسر غلط اور بے بنیاد خبر سابق وزیر بلدیات اور قائد حزب اختلاف چوہدری یاسین کی ای میل آئی ڈی اور پیڈ استعمال کرکے جاری کردی اور سیکرٹری بلدیات کو بھی سابقہ عدالتی حکم دکھا کر ایک آرڈر منسوخ کروایا جسے بعد ازاں بحال کرا دیا گیا ۔