محکمہ برقیات اور نا اہل بیورو کریسی کا عوام کیخلاف ایکا ‘ ملازمین ہڑتال پر اور افیسران آرا م پر عوام ذلیل و خوار ہو گئی

مظفرآباد کے متعدد علاقوں کے ٹرانسفارمرخراب ، ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو بجلی کی فراہمی کئی روزسے معطل

اتوار 3 جون 2018 18:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) محکمہ برقیات کے ملازمین اور نا اہل بیورو کریسی کا عوام کیخلاف ایکا ، ملازمین ہڑتال پر اور افیسران آرا م پر عوام ذلیل و خوار ہو گئی دارالحکومت مظفرآباد کے متعدد علاقوں کے ٹرانسفارمرخراب ، ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو بجلی کی فراہمی کئی روزسے معطل ،محکمہ برقیات کے افیسران کی نا اہلی نے ماہ رمضان میں دارالحکومت کے باسیوں کی زندگی اجیرن بنا دی شدید گرمی کے موسم میں روزہ داروں پر محکمہ برقیات نے عذاب مسلط کر دیا عوام دفاتر کے چکر لگا لگا کر خوار ہو گئے تفصیلات کے مطابق دارالحکومت مظفرآباد کے متعدد علاقوں میں ٹرانسفارمروں کے جل جانے یا معمولی خرابی کے باعث ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو بجلی کی سپلائی تین سے چار روز گزر جانے کے بعد بھی منقطع ہے شکایت کرنیوالے عوام کی بھی کوئی شنوائی نہیں ہو ہی محکمہ کے افیسران ملازمین کی ہڑتال کا بہانابنا کر اپنی بے بسی ظاہر کر رہے ہیں جبکہ گزشتہ کئی دنوں سے عوام کو شدید ذلت اور خواری کا سامنا ہے افیسران اور اہلکاران کی ملی بھگت نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے محکمہ کے افیسران کا کہنا ہے کہ محکمہ برقیات کے ٹرانسفارمرز کی ورکشاپس پر کام کرنیوالے غیر جریدہ ملازمین گزشتہ چند ہفتوں سے ہڑتال پر ہیں اور اس معاملے پر وہ کچھ بھی نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں دارالحکومت مظفرآباد کے شہریوں کی زندگی بجلی کی سپلائی معطل ہونے کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہو چکی ہے گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد بجلی کی فراہمی میں بھی محکمہ برقیات کی جانب سے روڑے اٹکائے جا رہے ہیں جس سے عوام کا جینا محال ہو چکا ہے ۔ دارالحکومت کے عوامی اور سماجی حلقوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ محکمہ برقیات کے اہلکاروں کی ہڑتال اور افیسران کی نا اہلی کا نوٹس لیتے ہوئے قصور واروں کیخلاف کاروائی کی جائے عوام کو درپیش بجلی کے مسائل کا فی الفور تدارک کرنے کیلئے حکومت اقدامات اٹھائے

متعلقہ عنوان :