گرمی کا اثر زائل کرنے کیلئے دریائے نیلم پر نہانے والا نوجوان بے رحم موجوںکی نذر،نعش کی تلاش جاری

اتوار 3 جون 2018 18:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) شدید گرمی کا اثر زائل کرنے کے لیے دریائے نیلم پر نہانے والا نوجوان بے رحم موجوںکی نذر،نعش کی تلاش جاری،نوجوان عثمان رمضان جو کہ چکوٹھی کا رہائشی ہے اور معروف معلم غفورالاسلام اور مولانا صغیرالاسلام کا حقیقی بھانجا ہے ۔

(جاری ہے)

تعلیم کے سلسلے میں مظفرآبا د چہلہ بانڈی میں رہائش پذیر تھا گزشتہ سے پیوستہ روز سہہ پہر شدید گرمی کے باعث روزے کی حالت میں کلیة الدعوة کالج چہلہ بانڈی کے قریب دریائے نیلم میں ساتھیوں کے ہمراہ نہانے گیا جہاں اچانک تیز موجوں کی نذر ہوگیا جس کے تلاش کے لیے البدر مجاہدین اور جماعة الدعوة کی ریسکیو ٹیموں نے دریا میں متعدد ریسکیو آپریشن کیے تاہم ابھی تک نوجوان کی لاش نہیں مل سکی۔

نوجوان مقامی کالج میں سیکنڈائیر کا طالبعلم تھا اور والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔

متعلقہ عنوان :