پیر گلی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیائع سیاسی وسماجی شخصیات وکمیونٹی رہنمائوں کا اظہار افسوس

پیر 4 جون 2018 18:46

لیڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) پیر گلی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیائع سیاسی وسماجی شخصیات وکمیونٹی رہنمائوں کا اظہار افسوس۔پیپلز پارٹی برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات زاہد مغل،سابق میڈیا ایڈوائزر صدر آزاد کشمیر خالد محمودخالق،پیپلز پارٹی برطانیہ کے مرکزی نائب صدر ساجد علی قریشی،پیپلز پارٹی کشمیر کمیٹی برطانیہ کے سیکرٹری جنرل راجہ محمد ایوب خان،مسلم لیگ ن نیوکاسل کے سیکرٹری جنرل چوہدری ساجد حسین،مسلم لیگ ن ناٹنگھم برطانیہ کے نوجوان رہنما چوہدری معروف حسین،مسلم لیگ ن بیڈ فورڈ کے سینئر نائب صدر راجہ گل تاسب،لارڈ میئر اولڈھم جاوید اقبال بھٹی،کشمیری نژاد برطانوی صحافی آصف قریشی،لیڈز سٹی کونسل کے کونسلر اصغر خان قریشی،تحریک انصاف ویسٹ مڈلینڈ کے نائب صدر ظہیر عباس،مسلم لیگ ن برطانیہ کے رہنما حاجی ظہیر عباس،گلوسگو برطانیہ کے کمیونٹی رہنما عبدالمنان مغل،عبدالقاہر مغل،مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے نائب صدر راجہ محمد یوسف بندوروی،جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ اولڈھم کے سابق صدر محمد شبیر کشمیری،رہنما لبریشن فرنٹ شاہد اختر نے پیر گلی کراس حادثے پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ دلخراش تھا ۔

(جاری ہے)

قیمتی انسانی جانوں کے ضیائع پر دکھ ہے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیںاور زخمی ہونے والے افراد کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔انہوںنے کہا کہ حکومت مستقبل میں ایسے خونی واقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات اٹھائے ۔انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے ورثاء کی مالی امداد کی جائے اور زخمی ہونے والے افراد کا مکمل علاج سرکاری خرچ پر کیا جائے۔