ذوالفقار مرزا سندھ کا وہ بہادر سپوت ہے جس نے زرادری ٹولے اور وزارت کو ٹھکرا دیا،فنکشنل لیگ

دھوبی کا کام کرنے والا ضیاا لنجار بتائے اس نے اربوں روپے کی ملکیت کیسے بنائی، اب سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کے چمچوں کا جوتوں سے استقبال کریں گے،پیپلز پارٹی کو ایسی شکست دیں گے کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی، پارٹی رہنمائوں کا مشترکہ بیان ْ

پیر 4 جون 2018 23:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے اطلاعات سیکریٹری عبدالکریم شیخ،سابق ایم پی اے نصرت سحر عباسی،وریام فقیر خاصخیلی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ دھوبی کا کام کرنے والا ضیا النجار بتائے اس نے اربوں روپے کی ملکیت کیسے بنائی،کرپشن سے سندھ کو تباہ کرنے والے پیپلز پارٹی کے وزیر،مشیر انتخابات میں اپنی شکست دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں،ذوالفقار مرزا سندھ کا وہ بہادر سپوت ہے جس نے زرادری ٹولے اور وزارت کو ٹھکرا دیا،زرداری ٹولہ اب یہ نہ سمجھے لہ عوام انہیں دوبارہ اقتدار میں لائینگے وہ وقت گزر گیا اب سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کے چمچوں کا جوتوں سے استقبال کریں گے،پیپلز پارٹی کو ایسی شکست دیں گے کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی،فنکشنل لیگ کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام جی ڈی اے کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے،کہاوت ہے کہ بلی سو چوہے کھا کر حج کو چلی،ضیا لنجار نے لوٹا اب اپنی خیر منائے نیب کے پاس ضیا لنجار کی اربوں روپے کی کرپشن کے رکارڈ موجود ہیں اب وہ وقت دور نہیں انکو جیل میں ڈالا جائے گا،فنشکنل لیگ کے رہنماوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کس کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائے گی،دس سال میں سندھ کے لاکھوں افراد کو زہریلا پانی پلایا گیا جس کی وجہ سے عوام ہیپاٹائٹس،گردوں کے امراض سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہوگئے،سندھ میں بھوک اور بدحالی کے سبب لوگ اپنے بچے بیچنے پر مجبور ہیں،سندھ میں ہزاروں اسکول بند کر کے جیالوں نے اپنی بیٹھک بنا لی ہے،سندھ کے معصوم بچے تعلیم سے محروم ہیں،گنے کے لاکھوں کاشتکار بقایاجات کی ادائیگیوں سے محروم ہیں،گندم کے کاشتکاروں کو باردانہ دینے کے بجائے فلور ملز مالکان کو باردانہ بیچا جا رہا ہے،آبپاشی نظام کرپٹ لوگوں کے حوالے کر کے سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین کو بنجر بنایا جا رہا ہے اس کے باوجود پیپلز پارٹی کہتی ہیں انہوں نے سندھ میں دودھ کی ندیاں بہا دی ہیں،عوام پیپلز پارٹی سے اچھی طرح واقف ہے اب پی پی کے جھوٹے دعوے اور جھوٹ کا وقت ختم ہوگیا اب پیپلز پارٹی کے اقتدار کا سورج کبھی طلوع نہیں ہوگا۔