Live Updates

عمران خان ثابت کرچکے ہیں کہ وہ ملک کی قیادت کے اہل نہیں ہیں۔احسن اقبال

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 5 جون 2018 14:03

عمران خان ثابت کرچکے ہیں کہ وہ ملک کی قیادت کے اہل نہیں ہیں۔احسن اقبال
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جون۔2018ء) سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان ثابت کرچکے ہیں کہ وہ ملک کی قیادت کے اہل نہیں ہیں۔لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ کے انتخاب پر ان کا کرادار واضح ہے، نگران وزیراعلیٰ سے متعلق ان کے یوٹرن ان کی ناہلی اور اناڑی پن کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگلا الیکشن نعروں کا نہیں کارکردگی اور تسلسل کا ہوگا، اگر کوئی اناڑی آگیا تو ترقی کے عمل کو رول بیک کردے گا۔احسن اقبال نے کہا کہ میری ریحام خان سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی،یہ معاملہ سابق میاں بیوی کا ہے، ہمیں زبردستی شامل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی نااہلی، اناڑی پن اور ناقص کارکردگی دکھانے کیلئے کسی کتاب کی ضرورت نہیں، انہوں نے گزشتہ تین دنوں میں جو کیا وہ ان کے اناڑی پن کےلیے کافی ہے۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان نے مجھ سے پوچھ کر شادی نہیں کی تھی، ہم ہر غیر ضروری بات پر نوٹس نہیں بھیج سکتے، پانچ سال میں جو خیبرپختونخوا میں انہوں نے کیا سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت تین بڑی سیاسی جماعتیں ہیں،عوام کو چاہیے کہ کراچی، پشاور اور لاہور کا دورہ کریں،صاف پتہ چل جائے گا کہ کس نے کتنی ترقی کی ہے ، پشاور کو کھنڈرات کا شہر بنا دیا گیا ہے۔

احسن اقبال نے دعویٰ کیا کہ اگلے الیکشن میں سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھی نون لیگ جیتے گی،کوئی اناڑی حکومت ہی ملک کو ترقی کے راستے سے واپس لا سکتی ہے ،سی پیک کی بنیاد پر عمارت کھڑی کرنے کی ضرورت ہے۔میری ریحام خان سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی،یہ معاملہ سابق میاں بیوی کا ہے، ہمیں زبردستی شامل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی نااہلی، اناڑی پن اور ناقص کارکردگی دکھانے کیلئے کسی کتاب کی ضرورت نہیں، انہوں نے گزشتہ تین دنوں میں جو کیا وہ ان کے اناڑی پن کےلیے کافی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات