سپیکر،ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کی عبداللہ حسین ہارون، محمد اعظم خان و دیگر کو نگران وفاقی کابینہ میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

منگل 5 جون 2018 15:29

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر، ڈپٹی سپیکر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر اور چیئر مین پبلک اکائونٹس کمیٹی ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی نے عبداللہ حسین ہارون، محمد اعظم خان، ڈاکٹر شمشاد اختر، سید علی ظفر، محمد یوسف شیخ ، روشن خورشید کو نگران وفاقی کابینہ میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان توقعات کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان میں غیر جانبدارانہ انتخابات کروانے اور مُلک پاکستان کی ترقی و استحکام میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک مستحکم پاکستان ہی کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا ضامن بن سکتا ہے۔