نورالباری کی سربراہی میں جماعت اسلامی آزادکشمیر نے ایم ایم کی مہم چلانے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی

منگل 5 جون 2018 16:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی مرکزی قیادت کے اجلاس میں نورالباری مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی جو پاکستان میں ایم ایم کی مہم چلانے کے لیے کشمیریوں کو متحرک کرے گی،ترجمان کے مطابق کمیٹی میںنائب امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر راجہ جہانگیر خان،سیکرٹری حلقہ مہاجرین مقیم پاکستان سردار جاوید خان،امیر جماعت اسلامی ضلع لاہوراعجاز احمد کیانی شامل ہیں،جماعت اسلامی آزادکشمیر کی یہ اعلیٰ سطح کی کمیٹی پاکستان میں کشمیریوں کو متحرک کرے گی کہ وہ آمدہ انتخابات میں ایم ایم اے کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔