سرگودھا ، اینٹی کرپشن پولیس نے ڈرائیور پنجاب پولیس کیخلاف جعل سازی اوراختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کامقدمہ درج کر لیا

منگل 5 جون 2018 16:53

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) اینٹی کرپشن پولیس نیڈرائیور پنجاب پولیس سرگودھا کے خلاف جعل سازی اوراختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کامقدمہ درج کر لیا۔زرائع کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کومسما اختر بیوی زوجہ سید ملازم حسین سکنہ نبی شاہ بالا ضلع سرگودھا نے درخواست دی کہ اسد عباس نے جعلی کاغذات تیار کر کے پنجاب پولیس میں بھرتی ہوا ہے جس سے پنجاب حکومت کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے تصور حسین ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش) اینٹی کرپشن سرگودھا کو انکوائری آفیسر مقرر کیا۔ جس کی انکوائری رپورٹ پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے اسد عباس، ڈرائیور پنجاب پولیس سرگودھا کے خلاف جعل سازی سے کاغذات تیار کروا کر بھرتی ہونے، حکومت پنجاب کو لاکھوں روپے کا نقصان پہچانے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کامقدمہ درج کرنے کے حکم دیااور مقدمہ کی تفتیش سرکل آفیسر ، اینٹی کرپشن سرگودھاکو سپرد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ مقدمہ کی تفیش میرٹ پریکسوکرے۔