رمضان المبارک کا مقدس ماہ ہمیں برداشت صبر اخوت اور رواداری کا درس د تیا ہے ‘عید الفطر کے موقع پر غریب لوگوں کا مکمل خیال رکھا جائے ‘روزے دار فطرانہ عید سے پہلے ادا کر کے غریبوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کریں

بدھ 6 جون 2018 16:03

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مقدس ماہ ہمیں برداشت صبر اخوت اور رواداری کا درس د تیا ہے ۔عید الفطر کے موقع پر غریب لوگوں کا مکمل خیال رکھا جائے ۔روزے دار فطرانہ عید سے پہلے ادا کر کے غریبوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کریں ۔

میرپور شہر بڑا تجارتی مرکز ہے ۔پاکستان کے دیگر شہروں سے لوگ یہاں بزنس کو ترجیجی دے رہے ہیں ۔حکومت بزنس مینوں کو تحفظ کے ساتھ بنیادی سہولت بھی دے ۔رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں تاجر برادری روزے داروںکو زیادہ سے زیادہ ریلف دے کر خداوند کریم کی خوشنودی حاصل کریں ۔اس مقدس ماہ میں کم منافع کما کر اپنی آخرت سنورایں ۔

(جاری ہے)

عیدالفطر کے بعد تاجروں کے الیکشن کے لیے میدان سجے گا ۔

میونسپل کارپویشن سے ووٹر لسٹ بنانے میں مدد لیں گے ۔تاجروں کی ووٹر لسٹ مکمل ہوتے ہی الیکشن شیڈول کا باضابطہ اعلان ہو گا ۔تاجر برادری کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔اور اس ذمہ داری کو اپنا فرض سمجھ کر پورا کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں محمد روڈ میں کاروباری مرکز نیو رابی سنٹر کے افتتاح کے موقع پر تاجروں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

میزبان شیر خان ،حاجی جان محمد خان کے علاوہ ہاشم خان ،تاج محمد خان ،بابا فقریا ،حافظ منیر حسین ،چمن خان ،ہاشم خان ،ذمہ دخان ،محمد فاروق چوہان ،شیخ عبداللہ کے علاوہ سیکڑوں تاجروں نے شرکت کی ۔افتتاحی تقریب میں مالک پلازہ چوہدری امجد نے خصوصی شرکت کی ۔چوہدری محمد نعیم اور چوہدری امجد نے کاروباری مرکز کا فتیہ کاٹا اور خصوصی دعا بھی فرمائی