سرگودھا:محکمہ موسمیات نے 15 جون سے 30 جون تک پری مون سون بارشوں کی نوید سنا دی

بدھ 6 جون 2018 16:49

سرگودھا۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) محکمہ موسمیات نے 15 جون سے 30 جون تک پری مون سون بارشوں کی نوید سنا دی ہے، ان بارشوں سے درجہ حرارت کم ہوگا لیکن حبس میں اضافہ ہوجائے گا ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون سیزن میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے تاہم آئندہ چند روز کے دوران پنجاب اور بالائی سندھ میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے، 15 جون سے 30 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہونگی جبکہ سرگودھا میں گزشتہ رات آنیوالی ہلکی بارش اور طوفان نے گرمی کا زور بہت حد تک کم کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :