ڈیرہ بگٹی، میر لیاقت بگٹی نے متحدہ مجلس عمل کی ٹکٹپر پی بی 10 سے کاغزات نامزدگی جمع کرادئیے

بلوچستان میں نادیدہ بیرونی طاقتوں کے مقابلے کے لئے ایم ایم اے کا برسراقتدار آنا ازحد لازمی ھے،میر لیاقت بگٹی بر سراقتدار جماعتوں نے اپنے مفادات پورے کئے، غریب اور پسماندہ عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ، رہنماجماعت اسلامی

بدھ 6 جون 2018 22:44

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) معروف قبائلی رہنما میر لیاقت بگٹی نے جماعت اسلامی میں شمولیت کے بعد متحدہ مجلس عمل کی ٹکٹ سے پی بی 10 ڈیرہ بگٹی کے لئے آر او جوڈیشل مجسٹریٹ جناب اسد اچکزئی کے آفس میں کاغزات نامزدگی جمع کرادئیے کاغزات نامزدگی جمع کرانے کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میر لیاقت بگٹی نے کہا کہ انہوں نے جماعت اسلامی اور متحدہ مجلس میں شمولیت دینی جماعتوں کے قائدین کی سیاسی و دینی بصیرت سے متاثر ہوکر کی کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ امریکہ بھارت اور اسرائیل جیسے کفار اور استعماری ممالک کی نگاہوں میں مملکت خدادا ہمیشہ سے کھٹکتی آرہی ھے اور ان طاقتوں کا مقابلہ ایک ایسی حکومت ہی کرسکتی ھے جو دین اور ایمان کے طاقت سے سرشار ہو جبکہ ڈیرہ بگٹی اور بلوچستان میں بھی نادیدہ بیرونی طاقتوں کے مقابلے کے لئے ایم ایم اے جیسی نمائندہ مزہبی جماعتوں کا برسراقتدار ہونا ازحد لازمی ھے کیونکہ ماضی میں برسراقتدار جماعتوں نے وہ چاہے سیاسی ہوں یا قوم پرستوں کی انہوں نے صرف اپنے اپنے مفادات پورے کئے بلوچستاں کے غریب اور پسماندہ عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا سب نے اپنے اقتدار کے دن محض غریب عوام کو جھوٹی تسلیوں اور سبز باغ باغ دکھانے میں ہی سرف کئے مگر اب کے بار اس الیکشن میں ان کا اقتدار میں آنا ممکن نہیں کیونکہ عوام کو اب دوست اور دشمن کی پہچان ہوگئی ھیاور اسی پہچان کی وجہ سے ایم ایم اے اس بار ڈیرہ بگٹی سمیت بلوچستان بھر میں بھاری عوامی اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے ماضی کے تمام شکایات و محرومیوں کا ازالہ کرے گی میر لیاقت بگٹی کے علاوہ میراحمد جان کلپر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر اور میر مراد بگٹی نے پاک سرزمین پارٹی کے ٹکٹ پر اپنے کاغزات نامزدگی آر او آفس میں جمع کرا دئیے۔