نوشہرہ کینٹ، الیکشن کے لیے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی5 نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کرنے کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا

عائشہ گلائی وزیر نے پرویز خٹک کے خلاف الیکشن لڑنے کے لیے این اے 25نوشہرہ سے کاغزات نامزدگی جمع کردئیے

بدھ 6 جون 2018 23:08

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) نوشہرہ الیکشن 2018 ئ؁ کے لیے قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کی پانچ نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کرنے کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا ۔تحریک انصاف گلالئی کی چئیرپرسن عائشہ گلائی وزیر نے سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے خلاف الیکشن لڑنے کے لیے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25نوشہرہ I سے کاغزات نامزدگی جمع کردئیے۔

الیکشن کمشن اف پاکستان نوشہرہ کے زرائع کے مطابق کاغذات نامزدگی کے تیسرے روز ایک خاتون سمیت 21امیدواران نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018 ئ؁ کے لیے قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کی پانچ نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کرنے کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف گلالئی کی چئیرپرسن عائشہ گلائی وزیر نے سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے خلاف الیکشن لڑنے کے لیے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25نوشہرہ I سے کاغزات نامزدگی جمع کردئیے۔

بدھ کے روز ایک خاتون سمیت 16 امیدواران نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے۔جمعیت علما ،ْ اسلام س مولانا سمیع الحق کے فرزند اور سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا حامدالحق حقانی نے قومی اسمبلی این اے 25 نوشہرہ ون اور دو صوبائی اسمبلی پی کے 61اورپی کے 62سے کاغذات نامزدگی حاصل کئے۔پاکستان پیلزپارٹی کے ناراض مرکزی رہنما اورممتاز قانون دان میاں مظفرشاہ ایڈوکیٹ کے فرزند بیریسٹر میاں سرورمظفرشاہ نے صوبائی اسمبلی پی کے 63کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی پی کے 61کے لیے پیر محمد اسلم،جمعیت علما ،ْ اسلام ف کے مرکزی رہنما دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک مولانا انور الحق کے فرزند حافظ سلمان الحق ،میاں وسیم علی شاہ اور راشد علی خان پی کے 64کے لیے ایک خاتون مسماة رضیہ نوشین سمیت ۴ ،پی کے 64سے جماعت اسلامی کے عبدالوکیل خان،سید حیدر علی شاہ ،محمد فیصل خٹک اور اللہ داد خان دورانی نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25سے قومی نیشل پارٹی کے ضلعی صدر ملک جمعہ خان نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے۔پی کے 63سے جمعت علما ،ْ اسلام پاکستان کے محبوب احمد ،لیاقت شباب،تاج نواب خٹک،شمس الرحمن اور ڈاکٹر گوھر علی شاہ نے کاغزات نامزدگی حاصل کئے۔