ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین کی زیر صدارت آزاد کشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا بارہواں اجلاس

اجلاس میں3ارب 52 کروڑروپے سے زائدمالیت کی21منصوبہ جات زیر غور لائے گئے

جمعرات 7 جون 2018 16:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) آزاد کشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا بارہواں اجلاس جمعرات کے روز ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں3ارب 52 کروڑروپے سے زائدمالیت کی21منصوبہ جات زیر غور لائے گئے۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کے نمائندگان ، متعلقہ محکمہ جات کے سیکرٹری صاحبان و آفیسران اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے آفیسران نے شرکت کی۔

جن سیکٹرز کے منصوبہ جات کو زیر غور لایا گیا ان میں صنعت و حرفت ،زراعت ، جنگلی حیات /ماہی پروری ، بیرونی امداد پراجیکٹس ، فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ ، تعلیم، امور نوجوانا ن و ثقافت ، ورکس /مواصلات، تحقیق و ترقی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اہم نوعیت کے جن منصوبہ جات کو زیر غورلایا گیا ان میںسپیشل اکنامک زون میر پور کے لیے زمین کی خرید ، ضلع سدہنوتی میں بلوچ کے مقام پر بے نظیر بھٹو پارک کا قیام، آزاد کشمیر میں مہاشیر مچھلی کی افزائش، AJK-DCRIP پراجیکٹ کے تحت طارق آباد، گلشن کالونی ، ماکڑی اور مظفرآباد شہر کے گرد و نواح میں سلائیڈ زکی بحالی، ضلع سدہنوتی میں پلندری کے مقام پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ بحالیات کے لیے رہائشی عمارات کی تعمیر، بھمبر ٹاؤن کے لیے واٹر سپلائی سکیم، ضلع بھمبر میں برنالہ کے مقام پر سول جج عدالت کے ساتھ جوڈیشل لاک اپ اور سب ڈویژنل آفسز کے لیے رہائشی عمارات کی تعمیر، ضلع بھمبر میں سماہنی کے مقام پر سول جج عدالت اور جوڈیشل لاک کی عمارات کی تعمیر، مظفرآباد میں سپریم کورٹ کے بقیہ تعمیراتی اموراور ضروری سہولیات کی فراہمی کے علاوہ ہائی کورٹ مظفرآباد کے ساتھ اضافی عدالتی مکانیت کی تعمیر، ضلع جہلم ویلی میں لیپہ کے مقام پر گرلز ڈگری کالج کے ساتھ بنکرز کی تعمیر اور ٹرانسپورٹ کی فراہمی،کیڈٹ کالج پلندری کی رابطہ سڑک کی مرمتی/بحالی، آزاد کشمیر کے 325 ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولز کے لیے فرنیچر کی فراہمی، ہائر سکینڈری اورہائی سکولوں کے لیے بائیومیٹرک حاضری کے نظام کا قیام، سکندر حیات سپورٹس سٹیڈیم کوٹلی کی تعمیر، تعمیر و بحالی پلندری جھنڈا بگلہ براستہ تلواڑی سڑک، چنار ریسٹ ہاؤس سے پونچھ میڈیکل کالج راولاکوٹ سڑک کی بہتری /بحالی، بہترگی و پختگی کیل تاؤ بٹ روڈ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے قیام کا نظرثانی منصوبہ شامل ہیں۔