معصوم طالبات کو گرفتار کرنا اور انکے والدین کی تذلیل و تحقیر ناقابل برداشت ہے :یاسین ملک

جمعرات 7 جون 2018 23:07

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک نے کہا ہے کہ بیٹوں کے بدلے والدین کو گرفتار کرنا پولیس کا پرانا وطیرہ رہا ہے لیکن محبوبہ سرکار نے اب لڑکیوں کے بدلے انکے والدین کو گرفتار کرنا اور انکی تذلیل کرنے کا نیا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے اسلام آباد کی دو بہنوں تنفیہ رسول اور سمیرہ رسول کی گرفتاری اور انہیں پولیس لاک آپ میں مقید رکھنا صریح پولیس دہشت گردی ہے اسلام آباد (اننت ناگ) سے آئے وہئے ایک عوامی وفد سے باتین کرتے ہوئے محمد یاسین ملک نے کہا کہ جو ان سے ملاقی ہونے کی غرض سے سرینگر میں ضلعی سپرانٹنڈنٹ پولیس طاہر اشرف بھٹی نے ظلم و جبر اور بے شرمی کی سارے حدیں پھلانگ دی ہیں اس پولیس آفیسر نے ضلع میں پردہ کرنے والی لڑکیوں اور خواتین کے خلاف خاص طور پر مہم چھیررکھی ہے خواتین اور بچیوں کو پولیس تھانوں پر بلاکراپنے سامنے پیش ہونے پر مجبور کرنا اور آگر وہ ایسا نہ کرے تو ان کے بدلے ان کے والدین کو گرفتار کرنا انہیں تعذیب و تحقیر آمیز سلوک کا نشانہ بنایا اور انہیں قبیح گالیوں سے نوازنا اس آفسر کا مغلوب مشغلہ بن چکا ہے

متعلقہ عنوان :