Live Updates

نوشہرہ ،الیکشن کے لیے قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کی پانچ نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرنے کا سلسلہ چوتھے روز جاری رہا

میاں افتخار حسین ، عائشہ گلائی اور پرویز خٹک نے الیکشن لڑنے کے لیے کاغزات نامزدگی جمع کردئیے

جمعرات 7 جون 2018 23:19

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) نوشہرہ الیکشن 2018 ئ؁ کے لیے قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کی پانچ نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کرنے کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا ۔

(جاری ہے)

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکڑیری جنرل میاں افتخار حسین نے صوبائی اسمبلی پی کی65نوشہرہ پانچ ،تحریک انصاف گلالئی کی چئیرپرسن عائشہ گلائی وزیر نے سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے خلاف الیکشن لڑنے کے لیے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25نوشہرہ I سے کاغزات نامزدگی جمع کردئیے۔

عائشہ گلالئی نے 4 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا نوشہرہ سے پرویز خٹک ، راولپنڈی سے عمران خان ، لودھراں سے جہانگیر ترین اور سندھ سے الیکشن لڑنے کا اعلان۔الیکشن کمشن اف پاکستان نوشہرہ کے زرائع کے مطابق متحدہ مجلس عمل این اے 25سے پیرزوالفقار علی شاہ،پی کے 62سے انجنیئر میرعالم سمیت سات امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں۔جبکہ کاغذات نامزدگی کے چوتھے روز ایک خاتون سمیت 21امیدواران نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات