13 ویں آئینی ترمیم مسلم لیگ ن کی حکومت اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کاتاریخی کارنامہ ہے ‘ خواجہ ظفر اقبال

جمعہ 8 جون 2018 15:45

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس خواجہ ظفر اقبال نے کہاہے کہ13 ویں آئینی ترمیم مسلم لیگ ن کی حکومت اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کاتاریخی کارنامہ ہے جسے آزادکشمیرکے عوام کبھی بھلانہیں سکتے۔ وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان نے ایکٹ 1974 میں ترامیم کرکے کشمیریوں میں پائی جانے والی بے چینی کوختم کیاہے اور آزاد حکومت کوبااختیاربنایا۔

(جاری ہے)

آزادکشمیرحکومت بااختیار ہونے سے آزادکشمیرکے فیصلے آزادکشمیرمیںہوں گے ۔ ماضی میں بڑے بڑے قدآورحکمران آئے لیکن 13 ویں ترمیم کاکریڈٹ وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان کی قسمت میں لکھا گیا تھا ۔آزاد کشمیر کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔خواجہ ظفر اقبال نے کہاکہ اس ترمیم کی مخالفت کرنے والے دلائل سے بات کریں۔ سیاسی مخالفت اپنی جگہ لیکن آزادکشمیر کے حقوق اور وسیع تر مفاد کی خاطرسیاسی جماعتوں کو اجتماعی طور پرساتھ دیناچاہیے۔