Live Updates

25جولائی پی ٹی آئی کی تاریخی فتح کا دن ثابت ہو گا،اعجازاحمد چوہدری

تحریک انصاف پورے ملک سے کلین سوئپ کر ے گی، حکومت بنائے گی جس کے وزیراعظم چئیرمین عمران خان ہوں گے ، افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو

جمعہ 8 جون 2018 19:58

25جولائی پی ٹی آئی کی تاریخی فتح کا دن ثابت ہو گا،اعجازاحمد چوہدری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و امیدوار این اے 133اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ 25جولائی پی ٹی آئی کی تاریخی فتح کا دن ثابت ہو گا، تحریک انصاف انشاء اللہ پورے ملک سے کلین سویپ کر ے گی اور حکومت بنائے گی جس کے وزیراعظم چئیرمین عمران خان ہوں گے ، پاکستان کی باشعور عوام کرپٹ چور، لیٹرے سیاست دانوں کی اصلیت جان چکی ہے ، نواز شریف اور آصف علی کی سیاست کرپشن اور لوٹ کے واقعات سے بھری پڑی ہے ان دونوں نے ملکی خزانے کو بڑی بے دردی سے لوٹا اور بیرون ملک جائیدایں بنائیں ۔

وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں سینئر صحافیوں اور بیٹ روپوٹرز کے اعز از میں دئیے گے افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کررہے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ 25 جولائی کو کرپٹ مافیا کا یوم حساب ہو گا جس دن پاکستان کے عوام نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ملک گیر تبدیلی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے ، ووٹ کو عزت دینے اور جمہوریت کے چیمپئن بننے والوں کا دامن صاف تھا تو کیوں سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوئی اصغر خان کیس کے شکنجے میں گردن آنے پر نواز شریف کی چیخیں صاف سنائی دے رہی ہیں،عدالت میں پیش ہونے سے گریز کرنے والے نااہل شریف نے اداروں کے خلاف ہٹ دھرمی کی پالیسی برقرار رکھی ہے پاناما کیس میں کرپشن کا حساب اور اصغر خان کیس میں ضمیر فروشی کی قیمت وصول کرنے کا جواب دیئے بغیر جان نہیں چھوٹے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزیدکہاکہ درحقیقت کرپشن کے کنگ نواز شریف پر لرزہ طاری ہے،بہت جلد نواز لیگ کی بچی کھچی عمارت بھی زمین بوس ہوجائے گی اورعدالتوں میں لاجواب شریفوں کا باہر آکر شور مچانا کسی کام نہیں آئے گا، مگر مچھ کے آنسو بہانے والے شریف براداران کی اصلیت سب جانتے ہیں، جس جس نے بھی ملک کا مال لوٹا پی ٹی آئی کی حکومت میں وہ جیلوں میں ہو گا ۔ بعدازں اعجازاحمد چوہدری نے مال روڑ پر یوم القدس کے حوالے سے نکالی گئی ریلی میں خصوصی شرکت کی اور ریلی کے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات