ضلعی صدر پی وائی او انیس اعوان کی جانب سے باوقار افطار ڈنر کا اہتمام

ہفتہ 9 جون 2018 15:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) ضلعی صدر پی وآئی او انیس اعوان کی جانب سے پٹہکہ کے مقامی ہوٹل میں باوقار افطار ڈنر کا اہتمام، تقریب میں سیاسی سماجی مذہبی تجارتی مکاتب فکر سمیت سرکاری وغیر سرکاری عمائدین محکمہ پولیس کے اعلیٰ آفیسران پیپلزپارٹی کے مرکزی قائدین ضلعی ومقامی انتظامیہ الیکٹرانک،پرنٹ میڈیا کے نمائندگان نے کثیر تعداد مین شرکت کی۔

افطار ڈنر کا اہتمام مارکو پولو ہوٹل کے خوبصورت ہال میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک وملت ریاستی ترقی اور خوشحالی ،شہدائے کشمیر،شہدائے زلزلہ، شہدائے جمہوریت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔اس موقع پر سابق وزیر حکومت جاوید ایوب، سید بازل علی نقوی،فدا کاظمی، ڈی ایس پی ظفر علی اعوان، سلیم اعوان، واجد اعوان، سمیت دیگر نے شرکت کی۔شرکاء افطار نے خوبصورت مقام پر باوقار افطار ڈنر دینے پر ضلعی صدر پی وآئی او انیس اعوان کا شکریہ ادا کیا اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیااس موقع پر میزبان انیس اعوان مہمانوں کو خوش آمدید کہتے رہے اور تقریب آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔