Live Updates

لیپہ ویلی میں پی ٹی آئی روزبروز مضبوط ترین قوت بنتی جارہی ہے‘ حافظ شاکر اعوان

ہفتہ 9 جون 2018 16:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) تحریک انصاف آزادکشمیر حلقہ چھ کے نوجوان سرگرم کارکن حافظ شاکر اعوان نے کہا ہے کہ لیپہ ویلی میں پی ٹی آئی روزبروز مضبوط ترین قوت بنتی جارہی ہے، سید تبریزکاظمی نے منظم انداز میں رابطہ مہم شروع کررکھی ہے، حلقہ چھ میں سید تبریزکاظمی کی قیادت کی رکنیت سازی مہم عروج پرہے اپنے ایک میڈیا بیان میں انہوں نے کہاکہ حلقہ چھ وادی لیپہ سے لوگ جوق درجوق پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں، قائد تحریک عمران خان، قائدکشمیر بیرسٹر سلطان اور سید تبریزکاظمی کی قیادت یونین کونسل کائی منجہ کے عوام بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور تحریک انصاف میں گروپوں کی صورت میں شامل ہورہے ہیں، پی ٹی آئی آمدہ الیکشن میں حلقہ چھ میں اجارہ داروں، تعصبات کے علمبرداروں،برادری ازم، غنڈہ گردی، پیسے کی سیاست کا خاتمہ کردیگی،
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات