قرآن کے ساتھ اپنا تعلق استوار کر کے معاشرے کو اسلام میں ڈالنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے ڈاکٹرز قوم کا مسیحا ہیں وہ جسمانی بیماریوں کے علاج کے ساتھ ساتھ روخانی بیماریوں کا بھی علاج کریں‘جماعت اسلامی آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے معاشرے کا ہر طبقہ تعاون کرے تا کہ یہ خطہ اسلامی ماڈل ریاست بن سکے

امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان کا پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام افطار ڈنر سے خطاب

ہفتہ 9 جون 2018 16:11

ْراولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ قرآن کے ساتھ اپنا تعلق استوار کر کے معاشرے کو اسلام میں ڈالنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے ڈاکٹرز قوم کا مسیحا ہیں وہ جسمانی بیماریوں کے علاج کے ساتھ ساتھ روخانی بیماریوں کا بھی علاج کریں،جماعت اسلامی آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے معاشرے کا ہر طبقہ تعاون کرے تا کہ یہ خطہ اسلامی ماڈل ریاست بن سکے،ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،افطار ڈنر میں ڈاکٹرز اور میڈیکل کے سٹوڈنٹس نے بھی شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ ڈاکٹرز معاشرے کے دکھی اور بیمار عوام کی خدمت کرتے ہیں یہ بہت اہم کام اور ذمہ داری ہے اس سے خدا راضی ہوتا ہے لیکن ایک اسلامی ڈاکٹر کی ذمہ داریاں اور بھی بڑھ جاتی ہیں اسلام میں خدمت کو بہت اہمیت دی گئی ہے باالخصوص مریضوں کا علاج کرنا بہت بڑی عبادت ہے ہمارے معاشرے میںاس کا فقدان پایا جاتا ہے کہ مریض کے ساتھ اچھا رویہ رکھا جائے اس کے ساتھ تعاون کیا جائے کیوں کہ وہ بیماری اور تکلیف میں مبتلا ہوتا ہے اس کے زخمو ں پر مرہم رکھنا بہت بڑا صدقہ ہے اس موقع پر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ جماعت اسلامی ویژن 2030لے کرنکلی ہے زندگی کے ہر شعبہ میں جماعت اسلامی جا رہی ہے ہماری کوشش ہے کہ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد جماعت اسلامی کے دست و بازو بنیں تا کہ ہم اسلامی فلاحی معاشرہ قائم کرسکیں،معاشرے میں پائے جانے والے پڑھے لکھے لوگوں کی دہری ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے پیشہ وارانہ مہارتوں کے ساتھ ساتھ اسلامی شعور بیدار کریں تا کہ قوم فیصلے کے وقت درست فیصلے کر سکے ۔