تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں مظفرآباد میں افطار ڈنر کا انعقاد

ہفتہ 9 جون 2018 16:25

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں دارالحکومت مظفرآباد میں منعقدہ افطار ڈنر کی تقریب میں حلقہ تین مظفرآباد شہر سے امیدوار اسمبلی خواجہ فاروق احمد نے بھرپور سیاسی قوت کا مظاہر کیا ، خواجہ فاروق احمد نے مظفرآباد میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں شایان شان تقریب منعقد کی جس میں پارٹی رہنمائوں ، خواتین عہدیداران، آئی ایس ایف اور یوتھ کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، خواجہ فاروق احمد نے اپنی بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے واضح رہے خواجہ فاروق احمد کا شمار مظفرآباد کے سینئر ترین سیاسی رہنمائوں میں ہوتا ہے ، خواجہ فاروق احمد انتہائی متحرک اورفعال سیاسی راہنما ہیں ۔