شہبازشریف کی الیکشن کے لیے بچھائی گئی بیوروکریسی کی بساط الٹنے کو

منظور نظردو درجن سے زائد بیورکریٹس کو وفاق بھجوانے کا فیصلہ کر لیا گیا

ہفتہ 9 جون 2018 23:04

شہبازشریف کی الیکشن کے لیے بچھائی گئی بیوروکریسی کی بساط الٹنے کو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) شہبازشریف کی الیکشن کے لیے بچھائی گئی بیوروکریسی کی بساط الٹنے کو ہے۔شہباز شریف کے منظور نظردو درجن سے زائد بیورکریٹس کو وفاق بھجوانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب میں اہم پوسٹوں پر تعینات جن افسران کو ممکنہ طور پر ایک دو روز میں صوبہ بدر کیا جائے گا ان میں چیف سیکرٹری زاہد سعید، ایڈیشنل چیف سیکرٹری مواصلات میاں مشتاق، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول، ایس ایم بی آر اسلم کمبوہ، فرحان عزید خواجہ، چیئر مین منصوبہ بندی و ترقیاتی بورڈ جہانزیب خاں، سیکرٹری ٹو وزیر اعلی امداد ا بوسال، چیئرمین سی ایم آئی ٹی جبار شاہین، ڈاکٹر نوید چودھری، سیکرٹری معدنیات ڈاکٹر ارشد،سیکرٹری تعلیم نبیل اعوان، کمشنر فیصل آباد مومن آغا، سیکرٹری زراعت کیپٹن (ر) احمد محمود، سیکرٹری صحت (میڈیکل ایجوکیشن) نجم شاہ، سیکرٹری صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری علی جان، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل ، سیکرٹری عملدرآمد برائے وزیر اعلی احمد جاوید قاضی اور سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیاتی بورڈ افتخار سہو شامل ہیں۔