آزادکشمیر حکومت نے گڈ گورننس، اداروں کی فعالیت ، میرٹ کی بحالی ، عوامی خوشحالی کیلئے حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھا کر دکھائے ہیں ‘گزشتہ ادوار میں حکمران صرف باتوں تک محدود رہے ہم نے جو بات کی وہ پوری کر کے دکھائی ہے

آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخارعلی گیلانی کی عوامی وفود سے بات چیت

اتوار 10 جون 2018 16:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخارعلی گیلانی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر حکومت نے گڈ گورننس، اداروں کی فعالیت ، میرٹ کی بحالی ، عوامی خوشحالی کیلئے حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھا کر دکھائے ہیں گزشتہ ادوار میں حکمران صرف باتوں تک محدود رہے ہم نے جو بات کی وہ پوری کر کے دکھائی ہے عبوری آئین میں ترامیم کیلئے مسلم لیگ ن نے عوام سے جو کمٹنٹ کی تھی وہ پوری ہو چکی ہے جس کے بعد آزادکشمیر کو مالیاتی اور انتظامی اختیارات مل چکے ہیں اس ترمیم کے بعد آزادکشمیر حکومت اور پاکستان حکومت کے مابین تعلقات مزید مستحکم ہو ں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے روائتی سیاست چھوڑ کر بلا تخصیص برابری کی بنیاد پر عوام کو ان کا حق دیا ہے نا انصافی اور تعصب سے پاک انداز میں عوامی خدمت کو یقینی بنا رہے ہیںر یاستی ترقی اور خوشحالی کا راستہ میرٹ ، قانون کی بالادستی اور انصاف سے ممکن ہے سفارشی کلچر کے خاتمہ کیلئے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں موجودہ حکومت نے عملی کام کر کے دکھایا ہے ریاست کے تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کرتے ہوئے خطہ کو ترقی یافتہ خطہ بنانے کیلئے موجودہ حکومت آئندہ چند ماہ میں ایسے اقدامات اٹھائے گی جس سے عوامی محرومیوں کا ازالہ ہو گا انہوں نے کہا کہ ریاست کے وسائل شیر مادر کی طرح لوٹنے والوں کو میرٹ ، گڈ گورننس اور انصاف پسندی ہضم نہیں ہو رہی چور دروازے سے نا اہل لوگوں کو سرکاری ملازمتوں کی صورت میں مسلط کرنے اور کاغذی سکیموں کے ذریعے عوام کے خون پسینے کی کمائی ہڑپ کرنیوالوں پر اب تمام دروازے بند ہو چکے ہیں