جموں وکشمیر پیپلز پارٹی مظفرآباد ڈویژن کا اجلاس ‘13جون کو سردار خالد ابراہیم کی کال کے سلسلہ میں مشاورت کی گئی

پیر 11 جون 2018 16:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) جموں وکشمیر پیپلز پارٹی مظفرآباد ڈویژن کا اجلاس 13جون کو سردار خالد ابراہیم کی مظفرآباد کے سلسلہ میں مشاورت کی گئی ۔اجلاس میں مرکزی چیف آرگنائزر JKPPسید آصف گیلانی ،ممبر ایڈوائزری کونسل سردار تسلیم خان ،مظفرآباد ڈویژن کے صدر اجمل مغل ،چیئرمین جموں وکشمیر پی ایس او خواجہ عامر رشید جے کے پی پی ضلع مظفراباد کے سینئر نائب صدر بلال عثمانی ،پی ایس او کے مرکزی چیف آرگنائزر زین بٹ،سردار قدیر،رشید اعوان ،اسد خان راجہ ،خواجہ ندیم احمد و دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ خالد ابراہیم خان کے موقف کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔ہر طرح کے حالات میں سردار خالد ابراہیم خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہونگے ۔سارے آزادکشمیر اور پاکستان سے 13جون کو خالد ابراہیم کی کال پر مظفرآباد تشریف لانے والے میرٹ اور انصاف پر یقین رکھنے والے زعماء کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔جموں و کشمیر پی پیپلز پارٹی اور پی ایس او کے جملہ کارکنان اپنے قائد کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔کارکنان جے کے پی پی ہر طرح کی صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :