Live Updates

پی ٹی آئی کابجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف کل ملک گیراحتجاج کااعلان

بجلی تھی یا بریانی جوجاتےجاتےساتھ لےگئے،ن لیگ نےبجلی بنائی ہےتوبجلی آنی بھی چاہیے،شہبازشریف نے کہا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی ذمہ داری اب ہماری نہیں ۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 11 جون 2018 16:04

پی ٹی آئی کابجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف کل ملک گیراحتجاج کااعلان
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جون 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف کل ملک گیراحتجاج کااعلان کردیا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ بجلی تھی یا بریانی جوجاتے جاتے ساتھ لے گئے،ن لیگ نے بجلی بنائی ہے توبجلی آنی بھی چاہیے، شہبازشریف نے کہا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی ذمہ داری اب ہماری نہیں ہے۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل جاری ہے۔

مسلم لیگ ن توابھی اپنے امیدواروں کے نام بھی جاری نہ کرسکی۔ مسلم لیگ ن دلدل سے نکلنے کیلئے جتنا ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں اتنا ہی اس دلدل میں دھنستے جارہے ہیں۔ان کے ساتھ نہ ڈھیل ہونی چاہیے اور نہ ہی ڈیل ہونی چاہیے۔مریم نوازنے کہا تھا کہ ہماری لندن میں کوئی پراپرٹی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

آج خواجہ حارث کہتے ہیں کہ وہ دباؤ میں کام نہیں کرسکتے۔ خواجہ حارث کی جانب سے یہ صرف مقدمہ لٹکانے کے بہانے ہیں۔

خواجہ حارث کی دستبرداری مقدمہ لٹکانے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سندھ ، خیبرپختونخواہ ، اور بلوچستان میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے بجلی بنائی ہے توبجلی آنی بھی چاہیے۔شہبازشریف نے کہا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی ذمہ داری اب ہماری نہیں ہے۔آج پھر بجلی کی شدیدلوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔بجلی تھی یا بریانی جوجاتے جاتے ساتھ لے گئے۔

تحریک انصاف نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف کل 3بجے تمام پریس کلبوں کے سامنے ملک گیراحتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 90 فیصد ٹکٹس کی تقسیم پر کوئی تنازع نہیں ہے۔ ہم نے تمام امیدواروں سے آن لائن درخواستیں وصول کی ہیں۔عمران خان اور پارلیمانی بورڈزسے ٹکٹوں کے معاملے میں غلطی بھی ہوسکتی ہے ۔جن لوگوں کوٹکٹ نہیں ملے وہ پی ٹی آئی کی ویب سائٹ پرنظرثانی اپیل دائرکرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ علی محمد خان کوحلقے میں سروے کے بعد انتخابی ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز میں زلفی بخاری کی فیملی کا نام آیا ہے۔زلفی بخاری برٹش نیشنل ہیں۔ان کا پاکستان سے تعلق ان کے والدین کے باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری کا نام پاناما میں بھی آیا ہے۔ان کامقدمہ پاکستان سے اس لیے مختلف ہے کہ ان کی پاکستان میں ایک روپے کی رقم نہیں ہے۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہاکہ لہذا زلفی بخاری کا نام بھی اسی ضمن میں ای سی ایل میں آیا ہے۔تاہم ابھی ان کا نام کلیئر کردیا گیا ہے وہ عمرے پرچلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریحام خان سے متعلق کہاکہ ریحام رضیہ سلطانہ بن کرآئی تھیں اور سنی لیون بن کرواپس گئی ہیں۔ مجھے امید ہے کہ وہ عقل کریں گے۔یہ کھیل پرانا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات