Live Updates

شدید گرم موسم اور وفاقی دارالحکومت میں پانی کا شدید بحران

پاکستان تحریک انصاف کی سی ڈی اے اور نون لیگ کی سابق حکومت پر کڑی تنقید

پیر 11 جون 2018 20:10

ْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) شدید گرم موسم اور وفاقی دارالحکومت میں پانی کا شدید بحران پر پاکستان تحریک انصاف کی سی ڈی اے اور نون لیگ کی سابق حکومت پر کڑی تنقید ،پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر نے نگران حکومت سے فوری مداخلت اور شہریوں کو پانی کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے کہا کہ (ن)لیگ کی حکومت نے پانچ سال تک اسلام آباد کے عوام کو تحریک انصاف سے وابستگی کی سزا دی، نون لیگ کی صفوں میں موجود یزیدی عناصر پانچ سال تک عوام کو پانی کیلئے ترساتے رہے، پارلیمنٹ سے لیکر اسلام آباد کی سڑکوں تک ہر جگہ ہم نے پانی کا مسئلہ اجاگر کیا مگر یہ یزیدی ٹولہ ٹس سے مس نہیں ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام پانی جیسی بنیادی نعمیت کیلئے بلک رہے ہیں،نگران حکومت وفاقی دارالحکومت میں پانی کی بدترین قلت کا فوری نوٹس لے، صورتحال میں بہتری کیلئے حکومت فوری مداخلت کرے اور انتظامی اقدامات اٹھائے،شہریوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے فوری نوعیت کے اقدمات اٹھائے جائیں،اقتدار میسر آیا تو انشاء اللہ ترجیحی بنیادوں پر اسلام آباد کیلئے وافر پانی کا انتظام کریں گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات