Live Updates

پی ٹی آئی نے ملک سے کرپشن اور کرپٹ مافیا کے خاتمے کا پختہ عزم کررکھا ہے ،قاسم خان سوری

اقتدار میں آکر قوم کو کرپشن ،اقربا پروری اوراستحصال سے نجات دلائیں گے،موجودہ کرپٹ اوربدعنوان حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں سے دوچار کردیا ہے،صحافیوں سے گفتگو

پیر 11 جون 2018 20:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے جنرل سیکرٹری وقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265سے امیدوار قاسم خان سوری ، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264سے امیدوار حاجی سیف اللہ خان کاکڑ، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 25سے امیدوار ملک فیصل کاکڑ ،عبدالباری بڑیچ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک سے کرپشن اور کرپٹ مافیا کے خاتمے کا پختہ عزم کررکھا ہے اقتدار میں آکر قوم کو کرپشن ،اقربا پروری اوراستحصال سے نجات دلائیں گے،موجودہ کرپٹ اوربدعنوان حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں سے دوچار کردیا ہے ملک کے تمام مسائل کا حل صرف اورصرف تحریک انصاف کے پاس ہے۔

یہ بات انہوں نے پیر کو سیشن کورٹ اور ضلع کچہری میں عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فرید خان کاکڑ، کلیم اللہ بڑیچ اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی بلوچستان سمیت ملک بھر سے بھر پور تیاری کے ساتھ حصہ لے رہی ہے اور پی ٹی آئی بلوچستان بھر میں انتخابات میںبھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔

انہوں نے کہا کہ نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے دُنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی یہ بات طے ہے کہ ڈاکو حکمرانوں کو سسٹم سے نکالے بغیر ترقی کے راستے نہیں کھل سکتے یہی وجہ ہے کہ عمران خان پاکستان میں لوٹ مار کے خلاف جدوجہد کررہا ہے تحریک انصاف کا ایک سیاسی کردار ہے پورا پاکستان تحریک انصاف کی طرف رواں دواں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف شروع دن سے غریب عوام کے حقوق اور عزت کی بحالی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے عمران خان کی اس سلسلے میں ایک طویل جدوجہد ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کو شعور دیا کہ نااہل اور کرپٹ اشرافیہ کی چاکری کے بجائے اپنے مستقبل کیلئے کھڑے ہوں کب تک ہم ایک محدود طبقے کی خوشحالی کی خاطر اپنے مستقبل پر سمجھوتہ کرتے رہیں گے تحریک انصاف کی جدوجہد کا ثمر ہے کہ آج طاقتور ترین سیاستدان بھی احتساب کے کٹہرے میں کھڑے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف اس وقت پورے ملک میں متوسط طبقے کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے اوربلوچستان میں روزانہ کی بنیاد پر عوام و خواص پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں اورانشاء اللہ 2018ء کے انتخابات میں پی ٹی آئی ملک بھر سے بھر پور کامیابی حاصل کریگی آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی کیونکہ قوم تبدیلی کے حق میں فیصلہ سنا چکے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو میرٹ کے مطابق پارٹی ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات