Live Updates

شاہد آفریدی بھی ہوائی فائرنگ کے خلاف خیبر پختونخواہ پولیس کی مہم کا حصہ بن گئے

ہم اپنی خوشی کے لیے ہوائی فائرنگ کرنا شروع کر دیتے ہیں، ہم اپنی چھوٹی سی خوشی کے لیے دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں،کے پی پولیس نے اس حوالے سے مہم شروع کر رکھی ہے ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اس نیک مقصد میں خیبر پختونخواہ پولیس کا ساتھ دیں،شاہد آفریدی کا ویڈیو پیغام

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 11 جون 2018 21:45

شاہد آفریدی بھی ہوائی فائرنگ کے خلاف خیبر پختونخواہ پولیس کی مہم کا ..
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-11 جون 2018ء) :شاہد آفریدی بھی ہوائی فائرنگ کے خلاف خیبر پختونخواہ پولیس کی مہم کا حصہ بن گئے۔شاہد آفریدی نے اس حوالے دئیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اہم موقعوں پر ہم اپنی خوشی کے لیے ہوائی فائرنگ کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ ہم اپنی چھوٹی سی خوشی کے لیے دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں،کے پی پولیس نے اس حوالے سے مہم شروع کر رکھی ہے ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اس نیک مقصد میں خیبر پختونخواہ پولیس کا ساتھ دیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کا طویل ترین ترین کرکٹ کئیرئیر کا اختتام کر کو پہنچ چکا ہے۔شاہد آفریدی نے اپنے شاندار کئیریر کا آغاز 2 اکتوبر 1996 میں کینیا کے خلاف کیا۔وہ اپنے کئیریر میں اپنی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے خاصی شہرت کے حامل ہوئے۔

(جاری ہے)

اسی جارحانہ انداز کے باعث انہیں بوم بوم کے نام سے شہرت بھی ملی۔وہ آج کئی ورلڈ ریکارڈ کے حامل ہیں ۔

نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں شاہد آفریدی کے کروڑوں مداح پائے جاتے ہیں ۔شائد اسی لیئے اہد آفریدی نے بھی کرکٹ ے بعد فلاحی کاموں کو اپنا مشغلہ قرار دے دیا ہے۔ عمران خان کی طرح شاہد خان آفریدی بھی کرکٹ سے فراغت کے بعد فلاحی کاموں میں مشغول ہیں۔اس مقصد کے لیے انہوں نے 2014 میں شاہد آفریدی فاونڈیشن بھی قائم کی تھی جس کا مقصد انسانیت کی خدمت اور غریبوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

اس حوالے سے انکی جانب سے گاہے بگاہے ایسے پیغامات اور ویڈیوز جاری کی جاتی رہتی ہیں جن کا مقصد صرف اور صرف فلاحی ہوتا ہے اور ایسی ہی انکی نئی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں شاہد آفریدی خیبر پختونخواہ پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے خلاف کی جانے والی مہم کے لیے اپنا پیغام دے رہے ہیں ۔ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں آج ایک چھوٹا سا لیکن بہت ہی اہم میسج دینے آیا ہوں ۔

ہمارے ہاں عید ہو،چاند رات ہو یا اور کوئی خوشی کا موقع ہو ہم اپنی خوشی کے لیے ہوائی فائرنگ کرنا شروع کر دیتے ہیں۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ہم اپنی چھوٹی سی خوشی کے لیے دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں،کسی کا بھی گھر برباد کر دیتے ہیں۔میری اس حوالے سے کوشش ہے کہ یہ پیغام آپ تک پہنچاوں کہ اس چیز کو قابو کیا جائے۔انکا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ پولیس نے اس حوالے سے بہت کوشش کی ہے کہ اس چیز کو قابو کیا جائے اور یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اس نیک مقصد میں خیبر پختونخواہ پولیس کا ساتھ دیں۔ہوائی فائرنگ کے خلاف چلنے والی مہم کے حوالے سے شاہد آفریدی کا کیا کہنا تھا ویڈیو ملاحظہ کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات