نیب نے ایک بار پھر نوازشریف ،ْمریم نواز ،ْ کیپٹن صفدر ،ْ حسن اور حسین نواز کا ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا

نیب ریفرنسز میں ملزموںکے خلاف جلد ٹرائل کورٹ کا فیصلہ متوقع ہے ،ْاس لئے خدشہ ہے ملزمان بیرون ملک جا سکتے ہیں ،ْخط کا متن

پیر 11 جون 2018 22:09

نیب نے ایک بار پھر نوازشریف ،ْمریم نواز ،ْ کیپٹن صفدر ،ْ حسن اور حسین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب )نے ایک بار پھر ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف ، مریم نواز ، کیپٹن صفدر ، حسن اور حسین نواز کانام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے ۔پیر کو میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نیب ریفرنسز میں ملزموںکے خلاف جلد ٹرائل کورٹ کا فیصلہ متوقع ہے ،ْاس لئے خدشہ ہے کہ ملزمان بیرون ملک جا سکتے ہیں۔

خط میں سفارش کی گئی ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے نام ای سی ایل ڈالنے کے حوالے سے ازسر نو جائزہ لیا جائے کیونکہ ریفرنس کا فیصلہ قریب ہے جس کی وجہ سے ملزمان بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نیب نے حسن نواز اور حسین نواز کانام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے ۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل سپریم کورٹ نے نواز شریف اورمریم نواز کو بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی اور اب اگر نیب کی سفارش پر وزارت داخلہ کی جانب سے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تو ان کا لندن جانے کا پروگرام کھٹائی میںپڑ سکتا ہے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت کے دور ان بھی نیب نے سابق وزیراعظم اور ان کے بچوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے خط لکھا تھا ۔