کابینہ ارکان کل پریس کانفرنس میں نگران وفاقی حکومت کی ترجیحات کااعلان کرینگے

پیر 11 جون 2018 22:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) نگران وفاقی حکومت (کل ) اپنی ترجیحات واضح کرے گی ،کابینہ کے ارکان اس کا اعلان باقاعدہ پریس کانفرنس میں کرینگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نگران وفاقی حکومت (آج ) منگل کو اپنی ترجیحات واضح کرے گی، نگران وزیر اعظم نے وزیر خزانہ اور وزیر اطلاعات و قانون کو زمہ داری سونپ دی نگران وفاقی کابینہ کے ارکان( آج) پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کریں گے۔ذرائع کے مطابق ملکی معاشی صورتحال ،توانائی اور الیکشن کے امور پر موقف پیش کیا جائے گا، کابینہ ارکان الیکشن کی تیاریوں اور سیکورٹی امور پر بھی اظہار خیال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :