رحیم یار خان ،ْ پولیس نے تین بین الاضلعی گینگز سمیت 5 گینگز کے 14 کارندے گرفتار کر لئے

چوری اور ڈکیتی شدہ 30 لاکھ کے طلائی زیوارات ، چاندی ، موٹر سائیکلیں اور نقدی بھی برآمد کر لی

منگل 12 جون 2018 16:09

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) خان پور پولیس نے تین بین الاضلعی گینگز سمیت 5 گینگز کے 14 کارندے گرفتار کر لئے۔ تھانہ سٹی خان پور، صدر اور ظاہر پیرپولیس نے چوری اور ڈکیتی شدہ 30 لاکھ کے طلائی زیوارات ، چاندی ، موٹر سائیکلیں اور نقدی برآمد کر لی ۔ تھانہ سٹی خان پور کے ایس ایچ او شبیر احمد جھورڑ اور اے ایس آئی ہدایت اللہ چانڈیہ برآمدگی وکارکردگی میں سر فہرست رہے۔

ایس پی انوسٹی گیشن شاہ نواز نے سرکل پولیس آفیسر خان پور اے ایس پی محمد لطیف مہر ، ایس ایچ اوز سٹی خان پور شبیر احمد جھورڑ ، صدر خان پور جام غلام قاسم اور ایس ایچ و تھانہ ظاہر پیر ظہورالدین ڈیوڈ کے ہمراہ پریس میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیان کیا کہ سرکل پولیس ا?فیسر مہر محمد لطیف کی زیر نگرانی ایس ایچ اوز اور ان کی ٹیموں نے عوام الناس کے تحفظ اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے موثر کارروائیاں کیں ایک ماہ کے دوران سرکل خان پور پولیس کے تھانہ جات سٹی ، صدر اور ظاہر پیر پولیس نے تین بین الاضلعی گینگز سمیت 5 گینگز کے 14 کارندوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 30لاکھ روپے کا چوری و ڈکیتی شدہ مال برآمد کیا ہے جن میں تھانہ سٹی خان پور پولیس نی14 مقدمات میں لاکھوں روپے مالیت کے طلائی و چاندی وآرٹیفیشل طلائی زیورات اور دس موٹر سائیکلیں برآمد کیں جبکہ 18 لاکھ روپے کی نقدی بھی برآمد کی گئی جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی خان پور شبیر احمد جھورڑ ، اے ایس آئی ہدایت اللہ چانڈیہ اور ان کی ٹیم سرکل بھر میں ٹاپ پر رہی جن کے لئے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کرتا ہوں ، تھانہ صدر خان پور کے ایس ایچ او جام غلام قاسم اور ان کی ٹیم نے چار مقدمات میں 1لاکھ 25 ہزار روپے کی ریکوری کی اور اسی طرح تھانہ ظاہر پیر پولیس نے 1 لاکھ بیس ہزار روپے کی ریکوری کی ہے برآمد ہونے والے زیورات ، نقدی اور موٹر سائیکلیں ان کے اصل مالکان کو دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تفتیشی افسران سب انسپکٹر رانا محمد رمضان اور اے ایس آئی شکیل احمد بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :