تحریک پاکستان کے عظیم رہنماء سردار عبدالرب نشتر کا 119واں یوم پیدائش کل منایا جائیگا

منگل جون 20:16

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) تحریک پاکستان کے عظیم رہنماء سردار عبدالرب نشتر کا 119واں یوم پیدائش کل 13 جون بروز بدھ کو نہایت ہی عقید ت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا اس سلسلے میں عارفوالا سمیت ملک بھرمیں مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی جس میں مقررین عظیم رہنماء کی وطن عزیز کیلئے پیش کی گئی خدمات کو خراج عقید ت پیش کریں گے سردار عبدالرب نشتر کا شمار بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی ؒ کے انتہائی بااعتماد ساتھیوں میں ہوتا ہے وہ صوبہ پنجاب کے پہلے گورنر تھے وہ 13 جون1899 کو پشاور میں پیدا ہوئے تھے سردار عبدالرب نشتر کے نام سے جنوبی پنجا ب کے شہر ملتان میں سب سے بڑے ہسپتال نشتر ہسپتال کراچی کا نشتر میڈیکل کالج اور نشتر پارک بھی انہی کے نام سے منصوب ہیں۔