عید کی تعطیلات‘ لینڈ مافیا نے سرکاری زمینوں پر قبضوں اور تجاوزات کیلئے منصوبہ بندی مکمل کر لی

بدھ 13 جون 2018 14:55

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) عید کی تعطیلات، لینڈ مافیا نے سرکاری زمینوں پر قبضوں اور تجاوزات کے لئے منصوبہ بندی مکمل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق لینڈ مافیا ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر آٹھمقام میں سرکاری زمینوں پر قبضہ کے لئے پچھلے چھ ماہ سے متحرک ہے۔ جگہ جگہ روڈ سائیٹس پر دفعہ144 کے باوجود رات کی تاریکی میں کھدائی کرکے تجاوازت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

حکومت کی آشیر باد کی وجہ سے انتظامیہ قانونی خلاف ورزی کے باوجود مجرمان کے خلاف کاروائی نہیں کرتی ہے۔

(جاری ہے)

لیکن عوامی دبائو اور اعلیٰ آفیسران کے دبائو پر وقتی طور پر کام روک دیا جاتا ہے۔ لینڈ مافیاز نے کسی نے وزیر اعظم سے اور کسی نے سپیکر سے درخواستیں انتظامیہ کے لئے مارک کروا رکھی ہیں۔ سرکاری اور کمرشل ایریا ز میں تعمیرات کے لئے ناجائز ناجائز کوششیں جاری ہیں۔ لینڈ مافیا نے عید کی تعطیلات کے دوران سرکاری رقبہ جات پر قبضہ کے لئے منصوبہ بندی کر لی ہے۔ عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس سے ضلعی انتظامیہ کی چھٹیاں منسوخ کرنے اور لینڈ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرنے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :