شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان سنگاپور معاہدہ عالمی امن اور خوشحالی کی طرف ایک مثبت اور بڑا قدم ثابت ہو گا‘افتخار علی ملک
بدھ 13 جون 2018 15:38
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے اور پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات اور ڈپلومیسی کے ذریعے جزیرہ نما کوریا میں امن اور استحکام کے لئے کوششوں کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا اس ضمن میں ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ شمالی کورین حکمران اپنے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے مذاکرات جاری رکھیں گے۔ افتخار ملک نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو ہمیشہ عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے کوشاں رہا ہے، دنیا کو جنگ کے بجائے امن میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو اس تاریخی کامیابی کو مثال بناتے ہوئے جنوبی ایشیا میں بہتری کے لئے اپنے تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنائو بھی شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان تنازعہ جتنا ہی پرانا ہے اور اگر وہ ایسا فیصلہ کر سکتے ہیں، تو ہم کیوں نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تنائو کو کم کرنے کا سب سے موثر ذریعہ عوامی سطح پر زیادہ سے زیادہ رابطے ہیں اور سرحد پر ایک امن تقریب بھی ہونی چاہئے جہاں لوگوں کو بات چیت کرنے کی اجازت ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ باہمی احترام اور پرامن ہم آہنگی کی بنیاد پر یقین رکھتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اقتصادی راہداری کی تعمیر پورے خطے کے مابین رابطے اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے ضروری ہے۔ افتخار ملک نے مزید کہا کہ پاکستان سارک کے پلیٹ فارم کے ذریعہ علاقائی ترقی پر یقین رکھتا ہے کیونکہ یہ خطے میں امن کے لئے واحد راستہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ خطہ انسانی اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے جہاں دنیا کی آبادی کا پانچواں حصہ آباد ہے اور ترقی کے لئے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سارک تنظیم کا سماجی چارٹر آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے اور پاکستان اس سلسلے میں سارک کی طرف سے تمام اقدامات کا خیر مقدم کرے گا۔مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.