گڑھی دوپٹہ ‘انتظامیہ مہنگائی پر قابو پانے اور ٹریفک جام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام

عید کی آمد پر گڑھی دوپٹہ کے بازاروں میں قیامت خیزمہنگائی

بدھ 13 جون 2018 15:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) گڑھی دوپٹہ کی انتظامیہ مہنگائی پر قابو پانے اور ٹریفک جام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ۔عید کی آمد پر گڑھی دوپٹہ کے بازاروں میں قیامت خیز مہنگائی کا راج ۔قصابوں نے عوام کی کھال اتارو مہم شروع کر دی ۔دودھ ،سبزی ،فروخت مرغ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ۔انتظامیہ فوٹو سیشن کیلئے چند غریب دوکانداروں کو جرمانے وغیرہ کر کے سب اچھا کی رپورٹ دینے میں مصروف ہے ۔

(جاری ہے)

ضلعی اور مقامی انتظامیہ کی نااہلی و بے حسی کی وجہ سے گڑھی دوپٹہ کے قصابوں نے ریاست کے اندر ریاست قائم کر رکھی ہے ۔کوئی پوچھنے والا نہیں ۔چھوٹے گوشت کی قیمت فی کلو 480روپے مقرر ہے اور بڑے گوشت کی قیمت فی کلو 270روپے مقرر ہے مگر گڑھی دوپٹہ کے قصاب چھوٹا گوشت 700سو روپے اور بڑا گوشت 400روپے کلو فروخت کر رہے ہیں ۔جبکہ گھنٹون ٹریفک جام نے بھی عوام کا جینا دو بھر بنا کر رکھا ہوا ہے ۔گڑھی دوپٹہ میں تعینات ٹریفک پولیس سب انسپکٹر سمیت بازار سے غائب ہو گئی ہے اور عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر مظفرآباد اور ایس ایس پی مظفرآباد کو بھی متعدد مرتبہ آگاہ کیا گیا مگر تاحال نہ کسی نے نوٹس لیا اور نہ ہی کوئی نوٹس لینے والا ہے ۔