بھارتی آرمی چیف کا بیان مسلم لیگ ن کے مئوقف کی تائید ہے

بھارتی آرمی چیف کے مطابق مذاکرات کے علاوہ کشمیر کے مسئلہ کاکوئی حل نہیں،اقوام متحدہ کی جانب سے کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف بین الاقوامی انکوائری خوش آئند ہے،صدرن لیگ شہباز شریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 جون 2018 17:09

بھارتی آرمی چیف کا بیان مسلم لیگ ن کے مئوقف کی تائید ہے
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جون 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جانب سے کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ایک بین الاقوامی انکوائری کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہم اقوام متحدہ کے اس مطالبہ کی بھر پور حمائت کرتے ہیں۔ اقوم متحدہ کی جانب سے کشمیر میں بھارتی مظالم پرجایر کی جانے والی رپورٹ پر اپنے بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے کشمیر میں بھارتی مظالم کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لئے کمیشن آف انکوائری کا قیام جو بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکے ، مقبوضہ کشمیر میں رائج کالے قوانین کا خاتمہ کروائے جن کی وجہ سے عام وادی میں عام آدمی کا زندہ رہنا مشکل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کمیشن آف انکوائری کا قیام درست سمت قدم ہو گا۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ اب تک چھ ہزار سے زئد کشمیر ی پیلٹ گن کے استعمال سے شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔ بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اب پوری دنیا کے سامنے ہیں۔ اقوام عالم اب اس پر مزید خاموش نہیں رہ سکتیں۔ کشمیری صحافی شجاعت بخاری کی شہادت نے بھی بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے رکھ دیا ہے۔

شجاعت بخاری کو صرف اس لئے شہید کیا گیا ہے کہ وہ اپنے قلم سے سچ اور حق کی آواز بلند کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا شجاع بخاری کی شہادت پر بھی ایک مکمل غیر جانبدارانہ انکوائری ہونی چاہئے تا کہ انصاف ہو سکے۔ انہوں نے کہا میری دعائیں اور ہمدردیاں شجاعت بخاری کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں جنہوں نے اس صدمہ کا جرات سے سامنا کیا ہے۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ عید لافطر کے موقع پر ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ ہیں جواپنی ا ٓزادی کی جدو جہد میں بھارت کے مظالم کا جرات اور بہادری سے سامنا کر رہے ہیں۔

کشمیریوں نے اپنی جدو جہد سے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا بھارتی افواج بیلٹ گن اور دیگر اسلحہ کس جس طرح نہتے کشمیریوں پر استعمال کر رہی ہیں۔ اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی آری چیف کا یہ بیان کے مذاکرات کے علاوہ کشمیر کا مسئلہ کاکوئی حل نہیں دراصل پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے موقف کی تائید ہے۔ بھارت کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ وہ اپنے مظالم سے نہ تو کشمیریوں کے حق خودا رادئت کی آواز کو ختم کر سکتا ہے اور نہ جدو جہد آزادی کو ختم کر سکتا ہے۔ انہوں نے کشمیریوں کو یقین دلایا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ اور مجھے یقین ہے کہ بالا آخر حق سچ کی فتح ہو گی۔