آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں نان کسٹم ، 2نمبر اور چوری کی گاڑیوں کی بھرمار

منگل 19 جون 2018 16:05

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں نان کسٹم ، 2نمبر اور چوری کی گاڑیوں کی بھرمار ! یومیہ ہزاروں روپے کمانے کیلئے سیاحوں کی خدمات حاصل کی جارہی ہے مختلف شو رومز اور موبائل سروسز کا انعقاد ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پابندی کے باوجود نان کسٹم گاڑیاں نہ پکڑی جاسکی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک طرف حکومت آزادکشمیر اور محکمہ پولیس کی جانب سے نان کسٹم ، چوری شدہ اور 2نمبر گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع تھا جس کو پسند نا پسند کی بنیاد پر دبا دیا گیا ہے ، دارلحکومت مظفرآباد میں سب سے ذیادہ نان کسٹم چوری شدہ گاڑیوں کے علاوہ 512اور 550کی گاڑیاں صوبیداری پر مختلف افراد نے لے رکھی ہیں جن پر یومیہ ہزاروں روپے کمانے کیلئے سیاحوں کو وادی نیلم ، کیل ، کیرن سمیت دیگر پرفضا مقامات پر لے جانے کے بھاری معاوضہ وصول کیا جاتا ہے وہاں مایوس کن بات سامنے آئی ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پسند ناپسند کی بنیاد پر گاڑیوں کی صوبیداری دینی شروع کررکھی ہے جس کی وجہ سے نہ تو ایسی گاڑیوں پر کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی پکڑ دھکڑ ، انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر کی خصوصی ہدایت کے باوجود محکمہ پولیس نان کسٹم اور چوری شدہ گاڑیاں پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ بھی سوائے قانون نافذ کرنے کے کوئی عملی کام نہ کرسکے جس کے باعث آج کل سب سے ذیادہ گاڑیاں وادی نیلم ، اٹھ مقام ، کٹن ، کیرن ،لیپہ ، کیل سمیت دیگر علاقوں میں گھوم رہی ہے جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں ۔

متعلقہ عنوان :