میرپور کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ‘ قربانیاں دینے والے شہر میں بجلی،پانی کی عدم دستیابی سے حلقہ کے وزیر کی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی ہے‘شہری مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے

ْسابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف کا عید ملن پارٹی میں اظہار خیال

منگل 19 جون 2018 16:06

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف نے کہا کہ میرپور کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ۔ قربانیاں دینے والے شہر میں بجلی،پانی کی عدم دستیابی سے حلقہ کے وزیر کی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی ہے۔شہری مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ۔پسند و ناپسند کی بنیاد پر کام کیے جا رہے ہیں ۔

میرپور کو دانستہ نظر انداز کرنے والوں کو حساب دینا ہو گا۔نانگی ہاوس کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چودھری یاسر گجر کی طرف سے دی گئی عید ملن پارٹی کے موقعہ پر بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ عید ملن پارٹی کی تقریب میںسابق اسسٹنٹ ڈائریکٹرچودھری محمد بشیر،حاجی یونس، چودھری وقاص اشرف ایڈووکیٹ،حاجی چودھری آصف،چودھری عمر اکرم سمیت دیگر بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

چودھری محمد اشرف نے کہا کہ ن لیگ کو ووٹ دینے والے اب پچھتا رہے ہیں جس تبدیلی کی خاطر شہریوں نے ن لیگ کو ووٹ دئے وہ تبدیلی دور دور تک نظر نہیں آئی بلکہ شہریوں کو مزید مسائل کی گرداب میں پھنسا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا نوجوان اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں ان کے مسائل ہم حل کروائیں گئے۔ میزبان تقریب چودھری یاسر گجر نے چودھری محمد اشرف اور دیگر مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور بعد ازاں تمام مہمانوں کو پرتکلف کھانا پیش کیا گیا۔