اٹھمقام ‘ نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا پولیس کا کاروائی سے گریز

منگل 19 جون 2018 16:07

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا پولیس کا کاروائی سے گریز۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات نو بجے کے قریب ضلع آٹھمقام کے زیریں علاقہ جورامیں اعجاز ولد قاسم نامی نوجوان کو گھر کے قریب نامعلوم افراد نے بارہ بور رائفل سے فائر کر کے قتل کر دیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق رشتہ کا تنازعہ بتایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی بانڈی تھانہ پولیس نے مک مکا کر کے کسی قسم کی کاروائی نہیں کی ہے۔ نہ ہی ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور نہ ہی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے پولیس نے اپنی تحویل مین لیا ہے۔ قتل کو کود کشی کا رنگ دے کر مقتول کی تدفین کر دی گئی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے قتل پر مٹی ڈالنے اور پولیس کی طرف سے کاروائی نہ ہونے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ عوامی حلقون نے انسپکٹر جنرل شعیب دستگیر سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔