سرگودھا ،ْ14 سال پرانی رنجش میں تین مسلح افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا

جمعرات 21 جون 2018 15:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) سرگودھا کے نواح میں 14 سال پرانی رنجش میں تین مسلح افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نواحی موضع مانگوال میں قطب دین کی ہمشیرہ سے 2004 میں نوجوان نے کورٹ میرج کر لی جس میں خاندانوں میں اختلاف پر دلہن کی طلاق لے کر ورثاء نے اس کی پھر سے شادی کر دی جو چھ سال قبل انتقال کر گئی لیکن اس چنگاری نے گزشتہ روز جنم لیا اور قلب دین نے اپنے کزن فخر عباس اور ساتھی ارسلان کے ہمراہ فائرنگ کر کے نوجوان محمد ابوبکر کو اس وقت قتل کر دیا جب وہ دودھ لینے گھر سے مانگوال موڑ پر گیا ہوا تھا جو کہ دودھ کا کاروبار کرتا تھاپولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی اور تھانہ شاہ پور سٹی میں مقدمہ قتل درج کر لیا گیا۔