سی ڈی آر ایس امریکہ کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان مسٹر ٹموتھی ٹاڈ شے کی ریڈ کریسنٹ آزاد کشمیر کے چیئرمین ڈاکٹر سردار محمود احمد خان سے ملاقات

جمعرات 21 جون 2018 16:10

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) سی ڈی آر ایس امریکہ کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان مسٹر ٹموتھی ٹاڈ شے نے ریڈ کریسنٹ آزاد کشمیر کے چیئرمین ڈاکٹر سردار محمود احمد خان سے ان کی رہائش گاہ واقع ٹوپہ سون راوالاکوٹ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باھمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ CDRS اور ریڈ کریسنٹ آزاد کشمیر کے مابین صحت عامہ موسمیاتی تبدیلی اور ازادکشمر میں پانی کی فراہمی کے پروجیکٹس پر مشترکہ طور پر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا،مسٹر ٹموتھی ٹاڈ شے نے ڈاکٹر سردار محمود احمد خان کے ھمراہ مقامی بیسک ہیلتھ یونٹ ٹوپہ سون کا معائینہ بھی کیا....جہاں قاضی نثار احمد انچارج ھیلتھ ٹیکنیشن نے سٹاف کے ہمراہ ان کا استقبال کیا اور مرکزی صحت میں دی جانے والی سہولیات کے متعلق بریف کیا..... اس موقع پر مسٹر ٹاڈ شے نے علاقہ عوام کو BHU کی معیاری طبی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی پر خوش اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یہ دیکھ کر آج بہت خوشی ہو رہی ہے کہ جس ادارے کو ابتدائی ایام میں چلانے کیلئے میری تنظیم نے کام کیا آج وہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مسٹر ٹاڈ شے نے ماضی میں اپنے ادارے کی جانب سے اس مرکز کو 5سال تک سٹاف اور ادویات کی فراہمی جاری رکھیں.... انہوں نے اس مرکز میں کام کرنے والے عملے کی تعریف کی اور اپنی تنظیم کی جانب سے ضروری ایکویمپنٹ اور ادویات BHU سون ٹوپہ کو بطور عطیہ دینے کا بھی اعلان کیا... مسٹر ٹموتھی ٹاڈ شے نے بعد ازاں اپنے سٹاف کے ہمراہ ڈاکٹر سردار محمود کی جانب سے دیئے گئے ظہرانہ میں بھی شرکت کی......