بے نظیر بھٹو شہید کی وفات سے پاکستان ایک عظیم لیڈر سے محروم ہو گیا،65 ویں سالگرہ کے موقع پر شہباز شریف کا ٹوئٹ

جمعرات 21 جون 2018 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن اور سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 65 ویں سالگرہ کے موقعہ پراپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی وفات سے پاکستان ایک عظیم لیڈر سے محروم ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سیاسی خدمات کو خراچ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کیلئے بے پناہ خدمات انجام دیں۔ ان کی خدمات نمایاں ہیں۔ جمہوریت کیلئے ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔