مقبوضہ کشمیرمیں پولیس اہلکار کے بیٹے نے مجاہدتنظیم میں شمولیت اختیار کر لی

جمعہ 22 جون 2018 15:15

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میںایک پولیس اہلکار کے بیٹے نے مجاہدین میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل غلام محمد وانی کے بیٹے تجمل احمد وانی نے جو18جون سے لاپتہ تھا ایک مجاہد تنظیم میں شمولیت اختیار کر لی ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ تجمل وانی کی گمشدگی کی رپورٹ اونتی پورہ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی تھی ۔ ضلع پلوامہ کے علاقے ہری پاریگام ترال کا رہائشی 25سالہ تجمل وانی بی ایس سی لیب ٹیکنالوجی فائنل ائیر کا طالب علم ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر تجمل کی ایک تصویر جاری ہوئی ہے جس میںوہ دو اے کے 47رائفلوں اور دیگر اسلحہ کے ساتھ موجود ہے ۔