سردار آفتاب کشمیری قوم کے نایاب درخشندہ ستارہ تھے جنھوں نے اپنی ساری زندگی کشمیر کی آزادی وخوشحالی کیلئے جدوجہد کی ‘ انھوں نے تاحیات کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی بات کی اور وہ خود ایک درس گاہ تھے

کشمیری حریت پسند رہنما سردار آفتاب خان مرحوم کی پہلی برسی پر منعقدہ تقریب سے مقررین کا خطاب

جمعہ 22 جون 2018 16:18

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) سردار آفتاب کشمیری قوم کے نایاب درخشندہ ستارہ تھے جنھوں نے اپنی ساری زندگی کشمیر کی آزادی وخوشحالی کے لئے جدوجہد کی انھوں نے تاحیات کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی بات کی اور وہ خود ایک درس گاہ تھے جہاں سے سینکڑوں نہیں ہزاروں کشمیری سپوتوں نے ان سے آزادی کا درس لیا اور مادر وطن کی آزادی کی گیت گائے ایسے لوگ کسی بھی قوم اور خطہ کا انمول اثاثہ ہوتے ہیں وہ ریاست جموں کشمیر کی آزادی کی چلتی پھرتی تاریخ تھے ایک ایسا چشمہ جس سے آزادی کے متوالے سیراب ہوتے رہے لیکن وہ آج ہم میں نہیں لیکن انکا کردار ہم میں موجود ہے آج ہمار ی نوجوان نسل کو چاہئے کہ سردار آفتاب کے نقش وقدم پر چل کر آزادی کی منزل کی طر ف بڑھنا ہوگا سردار آفتاب حقیقی معنوں میں کشمیر یوں کی آزادی کے لئے آفتاب ہی توتھے جنھوں نے اپنی ساری زندگی دن رات وطن کی آزادی اور عوامی حقوق کی جدوجہد میں صرف کی ان خیالات کا اظہار کشمیری حریت پسند رہنما سردار آفتاب خان مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر علی سوجل میںمنعقدہ تقریب :بزم آفتاب :سے خطاب کے دوران مقررین نے کیا تقریب دوحصوں پر مشتمل تھی پہلا سیشن ان کی خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد کیا گیا جبکہ دوسرا سیشن میں پونچھ ادبی سوسائٹی کے زیر اہتمام پونچھ بھر کے شہداء نے سردار آفتاب کی یاد میں شاعرانہ کلام پڑھے تقریب سے سردار اسحاق خان سردار عزیز خان ایڈوکیٹ اسلم خان سجاد افضل واجد علی ایڈوکیٹ حاجی ابراہیم جاوید حنیف انورکان شفیق الرحمان خلیق قیصر ریاض شاہد آصف اشرف ارشد محمود طالب حسین ودیگر نے خطاب کیاعزیز خان ایڈوکیٹ کی زیر صدارت منعقدہ پہلے سیشن کی تقریب کا آغاز وحید اکبر نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ احسن اسحاق نے سٹیج سیکریٹری کے فرائض سرانجام دیئے جبکہ دوسرے سیشن کی تقریب کی صدارت سرداراسحاق خان نے کی شعراء میں صابر حسین صابر،لیاقت شعلان ،لیاقت لیئق حمیدکامران غضنفرحنیف ودیگر نے اپنے کلام پیش کئے جبکہ دوسرے سیشن میں سٹیج سیکریٹری فرائض شوزیب کاشر نے سرانجام دیئے