راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے بیو رو کریٹ ظفر محمود کو ترقی دے کر کلیکٹر بنا دیا گیا

جمعہ 22 جون 2018 16:19

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے بیو رو کریٹ ظفر محمود کو ترقی دے کر کلیکٹر بنا دیا گیا ظفر محمود سابق ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کے بھائی ہیں طویل عرصے سے وہ آزاد کشمیر میں بیوروکریسی میں میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اصغر اقبال نے ظفر محمود کو ترقی یاب ہو کر کلیکٹر بننے پر مبارک باد دی اور کہا کہ ظفر محمود ایک دیانت دار لائق اور فرض شناس بیوروکریٹ ہیں ان کا انتخاب ایک قابل تعریف اقدام ہے اصغر اقبال نے کہا کے ظفر محمود کے خلاف سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔